اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کے انتخابی منشور میں تمام طبقات کے مسائل کا ذکر : پنیا

کانگریس پارٹی نے  اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر اپنے منشور پر کام شروع کردیا ہے۔ کانگریس پارٹی کا منشور اس دفعہ مختلف انداز میں تیار کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ اس دفعہ کا انتخابی منشور جب سامنے آئے گا تو اسے دیکھ کر ہر کوئی کہے گا کہ اس میں ہمارے مسائل کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔

کانگریس کے انتخابی منشور میں  تمام طبقات کے مسائل کا ذکر : پنیا
کانگریس کے انتخابی منشور میں تمام طبقات کے مسائل کا ذکر : پنیا

By

Published : Mar 4, 2021, 4:04 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس ترجمان اور منشور کمیٹی کے صدر پی ایل پنیا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا حکم ہے کہ انتخابی منشور تیار کرنے سے قبل سماج کے تمام طبقات کے ساتھ گفتگو کی جائے اور ان کے مسئلے جانیں۔ اسی کے تحت پارٹی نے 26 - 28 فروری تک بہرائچ ضلع سے یہ کام شروع کیا۔ ہم لوگوں نے وہاں تین روز تک تمام طبقات سے گفتگو کی۔

کانگریس کے انتخابی منشور میں ہوں گے تمام طبقات کے مسائل کا ذکر : پنیا

انہوں نے بتایا کہ جب ہم لوگ ان کے درمیان گئے تو لوگ کافی خوش اور جوش میں نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کوئی پارٹی ان کے درمیان آئئی ہے اور ان کے مسائل سن رہی ہے اور سمجھ رہی ہے۔

پنیا نے بتایا کہ اسی طرح ہم ریاست کے تمام اضلاع میں جاکر عوام سے گفتگو کریں گے۔ پی ایل پنیا نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کا طریقہ سب سے الگ ہے۔ اب تک کمرے میں بیٹھ کر دو تین روز میں منشور تیار کر لیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح لوگ منشور سے منسلک ہوں گے اور سیاسی طور پر جڑنے کے بعد ہمیں ووٹ دینے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی یہ سوچ اچھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details