سہارنپور:کانگریس کے قومی سکریٹری اور سابق ایم ایل اے عمران مسعود مغربی اتر پردیش کے مضبوط مسلم چہروں میں سے ایک ہیں، سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شامل Imran Masood Confirms Joining Samajwadi Party ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پیر کو اپنے حامیوں کا اجلاس بلایا ہے۔
عمران نے اتوار کو یو این آئی سے بات چیت میں بتایا کہ وہ ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Eelections میں ان کے ضلع کی بیہاٹ اسمبلی سیٹ سے بھی انتخاب لڑنے کا امکان ہے۔ عمران مسعود سال 2006-07 میں سہارنپور میونسپلٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2007 کے اسمبلی انتخابات میں مظفرآباد (اب بیہاٹ) سیٹ سے آزاد حیثیت سے مقابلہ کیا اور اس وقت کے کابینہ وزیر اور ایس پی امیدوار جگدیش رانا کو شکست دی تھی۔