نوئیڈا: ریاست اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمارللو کی رہائی کے لئے کانگریس نے آج سے ریاست بھر میں سیوا ستیہ گرہ کی شروعات کی ہے۔
اسی سلسلے میں نوئیڈا کے کانگریس کمیٹی آفس میں کانگریس کمیٹی نوئیڈا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ 'ریاست کے ہر ضلع میں اجے کمار للو کی رسوئی چلا کر کانگریس کارکنان 25 لاکھ سے زائد ضرورت مندوں کو کھانا کھلائیں گی، ہماری سیوا ستیہ گرہ کا موضوع یہی ہوگا "سیوا کی وجے ہوگی، کانگریس کارکنان کی جانب سے ریاست میں ریاستی صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لئے 10 لاکھ پوسٹر چسپاں کئے جائیں گے۔