اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کے ضلع صدر منتخب - آل انڈیا نیشنل کانگریس

کانگریس ہائی کمان نے آخرکار نوئیڈا سٹی اور گوتم بودھ نگر ضلع کے صدور کے عہدوں کا اعلان کر ہی دیا۔

کانگریس کے ضلع صدر منتخب

By

Published : Oct 16, 2019, 6:32 PM IST

اطلاع کے مطابق 'شہاب الدین کو نوئیڈا سٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ وہیں منوج چودھری گوتم بودھ نگر کے ضلع صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔'

شہاب الدین کانگریس کے بلاک صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ منتخب ہونے کے بعد شہاب الدین نے پرینکا اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کے ضلع صدر منتخب

منوج چوہدری ضلع ترجمان کا کام دیکھ رہے تھے۔

ساورکر کو بھارت رتن دینے کے مطالبہ پر کانگریس مشتعل

آل انڈیا نیشنل کانگریس کے قومی نائب صدر ایم وینگوپال نے اترپردیش کے 50 اضلاع میں صدور کی فہرست جاری کیں۔

معلوم ہو کہ 5 دن پہلے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے ضلع گوتم بود ھ نگر کے 8 افراد کو انٹرویو کے لئے بلایا تھا۔

ان آٹھ رہنماؤں کو پرینکا گاندھی کے دفتر سے لینڈ لائن سے بلایا گیا تھا۔ جن لوگوں کو یہ دعوت نامہ بھیجا گیا تھا ان میں وریندر سنگھ گڈو، اجیت دولت، ٹھاکر آلوک سنگھ اور منوج چودھری تھے جو ضلع صدر کی دوڑ میں شامل تھے۔

کانگریس کے ضلع صدر منتخب

نوئیڈا سٹی سے یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر، اے آئی سی سی ممبر دنیش اوانا، سینئر نائب صدر اور پارٹی کے نوئیڈا سٹی کے ترجمان، پی سی سی ممبر پون شرما اور نوئیڈا کے جنرل سکریٹری ستیندر شرما اور بلاک صدر شہاب الدین کے نام تھے۔

ان میں سے وریندر سنگھ گڈو کو اتر پردیش کمیٹی میں جنرل سکریٹری بنایا گیا تھا، باقی 8 عہدیداروں میں سے ضلعی صدر اور نوئیڈا سٹی صدر کا انتخاب ہونا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details