ضلع کے لال بہادر شاشتری ہوائی اڈے پر پہنچی کانگریس کی جنرل سیکریٹری کچھ دیر کے بعد روی داس جینتی میں شامل ہوں گی۔
وارانسی: پرینکا گاندھی نے سنت روی داس مندر کا درشن کیا - اترپردیش نیوز
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اترپردیش کے وارانسی ضلع میں پہنچی۔ پرینکا گاندھی نے روی داس مندر میں درشن کیا اور لنگر میں پرساد بھی کھایا۔ وہیں اب وہ خصوصی پنڈال میں رویداس مذہبی گرو سنت نرنجن داس جی کے ساتھ منچ پر بیٹھی ہیں۔
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی
دیکھیں ویڈیو
روی داس مندر میں ماتھا ٹیکنے کے بعد ان کا ستسنگ میں شامل ہونے کا پروگرام ہے۔ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں حال ہی کے دنوں میں یہ ان کا دوسرا دورہ ہونے والا ہے۔ اس کے پہلے وہ گزشتہ دنوں شہریت ترمیمی قانون کو لیکر احتجاجی مظاہرے کے دوران جیل گیے لوگوں سے ملاقات کرنے پہنچی تھیں۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:11 PM IST