کانگریس کی جنرل سکریٹری Congress General Secretary نے کہا کہ 'اگر مودی کسانوں کے ساتھ ہوتے اور ان کے سچے حامی ہوتے، تو وہ لکھیم پور کھیری قتل عام Lakhimpur Kheri Case کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ٹینی کو کابینہ سے ہٹا دیتے اور پھر انہیں کسانوں سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن ان کی سوچ کسان مخالف ہے، اس لیے وہ جھوٹی معافی مانگتے ہیں اور کسانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔'
واڈرا نے کہا کہ 'جھوٹی معافی اور قوانین واپس لینے جیسے انتخابی اقدامات بھی مودی کی کسان مخالف سوچ Anti Farmer کو ڈھک نہیں سکتے۔ وہ 'رکشک' کے عہدے پر ہے، لیکن 'بھکشک' کے ساتھ کھڑے ہیں۔'