یوپی کے تین روزہ دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو پرینکا واڈرا نے لکھنؤ سے بذریعہ سڑک لکھیم پوری کھیری مین پنسگواں بلاک کے سیمرا گھاٹ پہنچی اور بلاک پرمکھ انتخاب میں نامزدگی کے دوران تشدد و ہراسانی کی شکار خواتین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پارٹی کے صدر اجے کمار للو، نیشنل سکریٹری دھیرج گرجر، آرادھنا مشرا مونا، دیپک سنگھ سمیت دیگر لیڈر موجود تھے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ریتو سنگھ اور انیتا یادو پر بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی کردار کشی کرنے والی بی جے پی غنڈے کان کھول کر سن لیں خواتین پردھان، بلاکھ پرمکھ، ایم ایل اے، ایم، وزیر اعلیٰ، وزیراعظم بنیں گی اور ان پر ظلم کرنے والوں کو شہ دینے والی حکومت کو شکست دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں بی جے پی کے ذریعہ کئے گئے تشدد کی شکار اپنی سبھی بہنوں، شہریوں کے انصاف کے لئے میں ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گی۔