اردو

urdu

By

Published : Feb 14, 2021, 10:47 PM IST

ETV Bharat / state

کانگریس کو کسانوں کے درد کا احساس ہے: کرم راج یادو

نئے زرعی قوانین سے ملک کا کسان پریشان ہے جبکہ کانگریس کو کسانوں کے درد کا احساس ہے، ان باتوں کا اظہار سنگٹھن سرجن ابھیان کے ریاستی انچارج کرم راج یادو نے بارہ بنکی میں کیا۔

kisan panchayat
kisan panchayat

کرم راج یادو نے کہا کہ راہل گاندھی واحد ایک ایسے رہنما ہیں جو کُھلے دل سے کسانوں کے مسائل اٹھا کر مودی حکومت سے ٹکرانے کا کام کر رہے ہیں۔

سنگٹھن سرجن ابھیان کے ریاستی انچارج کرم راج یادو نے حیدر گڑھ بلاک صدر سیارام یادو کے ذریعہ ٹیکا رام اور تریویدی گنج بلاک صدر سشیل ورما کے ذریعہ نیولپور گاؤں میں منعقد کسان پنچایت میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کانگریس کارکنان سے التجا کرنے آیا ہوں کہ وہ کسانوں کی اس لڑائی ان کے شانہ بشانہ رہیں اور کسان مخالف نئے زرعی قوانین کو واپس کرنے کی لڑائی میں کسانوں کے ساتھ آواز بلند کریں۔

کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو ٹھیکہ نظام میں پھنساکر ان کو اسی کی ہی زمین پر بندھوا مزدور بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details