ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مہانگر کانگریس کمیٹی کی جانب سے سیکٹر 10 میں واقع بانس بلی مارکیٹ میں بھارت رتن سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ضرورتمندوں کو کھانے کی اشیاء تقسیم کی گئی۔
راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر راشن،بسکٹ اور ماسک تقسیم مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین نے ضرورت مند خاندانوں کو کھانے کی اشیاء اور بچوں کو بسکٹ و ماسک تقسیم کیا۔
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کی انچارج پرینکا گاندھی اور اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کی ایما پر کانگریس نے پہلے سے ہی ہیلپ ڈیسک قائم کر رکھا ہے۔جس کے تحت مہانگر صدر شہاب الدین و دیگر کانگریسی عہدہ دار اس بحرانی کیفیت میں حاجت مندوں کو راشن تقسیم کرتے رہے ہیں۔
اس موقع پر مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین ، مہانگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے جنرل سکریٹری رضوان چودھری، نارتھ بلاک کے نائب صدر اشرف خان، نوئیڈا واٹر سپلائرز ایسوسی ایشن کے صدر ونود شاہ، بھگوان آرٹس آر ایل شرما، سمت جاٹوا، بھارتیہ ایکتا سدبھاوانا مشن نوئیڈا کے صدر پرویز اقبال و کانگریس کے کارکنان اور عہدیدار موجود تھے۔