اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس بلاک صدر کی نگرانی میں مفت کورونا دوائیاں تقسیم - کانگریس سیوا ستیہ گرہ

مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا نارتھ بلاک کے صدر جاوید خان اور بلاک انچارج دیاشنکر پانڈے نے سیکٹر 12، سیکٹر 22 ، 55 ، 56 اور بشن پورہ گاؤں کے 210 ضرورت مندوں کو کورونا ادویات کی کٹس تقسیم کیں۔

نوئیڈا:کانگریس بلاک صدر کی نگرانی میں مفت کورونا دوائیاں تقسیم کی گئی
نوئیڈا:کانگریس بلاک صدر کی نگرانی میں مفت کورونا دوائیاں تقسیم کی گئی

By

Published : Jun 5, 2021, 6:17 PM IST

نوئیڈا میں کانگریس فلاحی کام کرنے میں کافی متحرک نظر آرہی ہے۔لوگوں میں اپنی موجودگی درج کرانے کے لئے کانگریس سیوا ستیہ گرہ کے تحت کورونا وبا سے تحفظ کے لئے عوام میں کورونا آئیسولیشن دوائی کٹ تقسیم کر رہی ہے۔

مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا نارتھ بلاک کے صدر جاوید خان اور بلاک انچارج دیاشنکر پانڈے نے سیکٹر 12، سیکٹر 22 ، 55 ، 56 اور بشن پورہ گاؤں کے 210 ضرورت مندوں کو کورونا ادویات کی کٹس تقسیم کیں۔

نوئیڈا:کانگریس بلاک صدر کی نگرانی میں مفت کورونا دوائیاں تقسیم کی گئی

واضح رہے کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی اور اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے پورے اتر پردیش میں 10 لاکھ دوائیوں کی کٹ عوام کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے بھیجی ہیں۔ان میں سے 3 ہزار کٹس نوئیڈا کے لئے مختص ہے۔جنہیں نوئیڈا کے مختلف بلاک کے صدور کے ذریعے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اسی کے تحت آج سیکٹر 12 میں نارتھ بلاک صدر جاوید خان کی نگرانی میں دوائیوں کی کٹس تقسیم کی گئی۔

اس تقسیم پروگرام میں مہا نگر صدر شہاب الدین، ​​انچارج سنیل بشنوئی، سابق صدر مکیش یادو، اے آئی سی سی دنیش اوانا، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، پی سی سی پرومود شرما، نائب صدر جتیندر امباوت، جنرل سکریٹری رضوان چودھری، راجن بشٹ، قدیر خان، اشرف خان، پوجا گپتا، جیوتی پال، بیگراج دھما اور بہت سارے کارکن موجود تھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details