اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجے کمار للو کو رہا کرنے کا مطالبہ

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس کمیٹی کے عہدیداران نے صدرِ جمہوریہ کے نام اپنے مطالبات کے سلسلے میں دو نکاتی میمورنڈم ارسال کیا۔

اجے کمار للو کو رہا کرنے کا مطالبہ
اجے کمار للو کو رہا کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 3, 2020, 8:17 AM IST

ضلع بریلی کے کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر مرزا اشفاق ثقلینی کی سربراہی میں کمیٹی نے الزام لگایا کہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو ریاستی حکومت کی غریب مخالف ذہنیت اور سیاسی بدنظمی کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'انہیں فوری رہا کیا جائے اور کانگریس کارکنوں کے خلاف درج فرضی مقدمات واپس لیا جائیں۔

اجے کمار للو کو رہا کرنے کا مطالبہ
کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر نے مزید کہا کہ 'کانگریس پارٹی نے ہزاروں کلومیٹر پیدل چلنے والے مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچانے کے لیے 1000 بسوں کی اجازت طلب کی تھی۔ لیکن ریاستی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اپنے طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
اجے کمار للو کو رہا کرنے کا مطالبہ

مرزا اشفاق ثقلینی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی نے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور 90 لاکھ لوگوں کو کھانا پہنچایا۔ وہیں کانگریس نے 22 اضلاع میں کمیونٹی کچن کی مہم چلائی۔ بی جے پی حکومت حکمرانی کی طاقت پر جابرانہ پالیسی کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے چیلینج دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر ریاستی صدر کو رہا نہیں کیا گیا تو کانگریس کارکنان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details