اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Azad National Fellowship پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بحال کرنے کا مطالبہ - اترپردیش اردو نیوز

اقلیتی طلبہ کے لیے مختص اسکالرشپ بند کرنے فیصلے کے خلاف مرادآباد میں ضلع کانگریس مائنارٹی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اسکالرشپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ Maulana Azad National Fellowship

۔مولانا آزاد اسکالر شپ اور فیلو شپ
۔مولانا آزاد اسکالر شپ اور فیلو شپ

By

Published : Dec 14, 2022, 10:38 AM IST

مرادآباد: اقلیتی طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالر شپ اور مولانا آزاد فیلوشپ پر پابندی کے خلاف مرادآباد ضلع کانگریس کمیٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے کارکنوں نے کلکٹریٹ کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دیا۔Maulana Azad National Fellowship

پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بحال کرنے کا مطالبہ

ضلع کانگریس کمیٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمن افضل صابری نے پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا ہے اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا گیا ہے۔ Maulana Azad National Fellowship

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ جس کے ذریعے غریب طلبہ تعلیم حاصل کرتے تھے، اب ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ یہ حکومت پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں سے بہت خوفزدہ ہے اس لیے وہ تعلیمی اداروں کو کسی بھی طرح نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں، اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بحال کیا جائے اور جتنا بجٹ پہلے دیا گیا تھا اتنا ہی بجٹ دیا جائے۔ Congress Demands Restoration of Maulana Azad National Fellowship

یہ بھی پڑھیں : Maulana Azad Fellowship for minorities to stop from 2023مولانا آزاد فیلوشپ بند کئے جانے پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details