اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: کانگریس کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد - Ajay Kumar's bail rejected

کانگریس کمیٹی کے پریس کانفرنس میں کانگریسی رہنماؤں نے ریاستی صدر اجے کمار للو پرعائد تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے حکومت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

کانگریسی کے جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد
کانگریسی کے جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد

By

Published : Jun 3, 2020, 7:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں کانگریس کمیٹی اور سٹی کانگریس کمیٹی کے جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے حکومت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

کانگریس کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد۔ویڈیو

اس دوران کانگریس ضلع صدر اومکر کٹاریہ نے کہا کہ 'ہمارے ریاستی صدر پر لگائے گئے تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں بلکہ ان کی واحد غلطی یہ تھی کہ انہوں نے مزدوروں کے لئے 1000 بسیں اور راشن مہیا کرایا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ہم پر ہزار الزامات عائد کردے لیکن کانگریس پارٹی مہاجر مزدوروں اور مساکین کی خدمت جاری رکھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details