اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress on BJP Rallies: 'سرکاری خرچ پر ہونے والی بی جے پی کے رہنماؤں کی ریلیوں پر پابندی لگائے الیکشن کمیشن' - congress allegation on bjp

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات Upcoming Assembly Elections in Uttar Pradesh کے پیش نظر سرکاری خرچ پر At Government Expense وزیر اعظم، ریاستی وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنماؤں کی ریلیوں پر پابندی عائد کرے۔

سرکاری خرچ پر ہونے والی بی جے پی کے رہنماؤں کی ریلیوں پر پابندی لگائے الیکشن کمیشن
سرکاری خرچ پر ہونے والی بی جے پی کے رہنماؤں کی ریلیوں پر پابندی لگائے الیکشن کمیشن

By

Published : Dec 31, 2021, 4:39 AM IST

اترپردیش کانگریس کے صدر Uttat Pradesh Congress President اجے کمار للو، ر اسمبلی میں کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا ’مونا‘، سابق رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری، سابق رکن پارلیمنٹ پی ایل پونیا اور سابق وزیر نسیم الدین صدیقی نے کمیشن کو خط لکھ کر بی جے پی کی ریلیوں میں استعمال کی جانے والی غیر پارلیمانی زبان Non-parliamentary Language پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah Convened a Meeting of BJP Leaders: امت شاہ نے اترپردیش کے بی جے پی رہنماوں کی اہم میٹنگ بلائی

جمعرات کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے پونیا، تیواری اور مونا نے کہا کہ فی الحال کووڈ وبا کی تیسری لہر کا امکان ہےجس میں چھوٹے پروگرام، چوپال، ورچوئل میٹنگ اور ڈور ٹو ڈور کمپین جیسے تشہیری پروگرام ہونے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details