اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر پنکج ملک کی سربراہی میں کانگریسی وفد نے ڈی سی پی کرائم اشوک کمار سنگھ سے سوراج پور کمشنر آفس میں ملاقات کی اور جیور ائیرپورٹ کے حوالے سے جن کسانوں پر پولیس کے ذریعہ جعلی مقدمات درج کیا گیا ہے، اس کے خلاف احتجاج کیا۔
جیور ائیرپورٹ کے حوالے سے کسانوں پر جعلی مقدمات کے خلاف کانگریس کا احتجاج - کانگریس وفد نے ڈی سی پی کرائم سے ملاقات کی
ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں آج کانگریس کے وفد نے اترپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر پنکج ملک کی سربراہی میں ڈی سی پی کرائم اشوک کمار سنگھ سے جیور ائیر پورٹ کے حوالے سے کسانوں پر کیے گئے جعلی مقدمات کے خلاف احتجاج درج کرایا۔
ریاستی نائب صدر پنکج ملک نے کہا کہ ائیرپورٹ کے نام پر خوف کی فضا پیدا کرنے کے بعد زبردستی اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا اور جن لوگوں نے اپنی زمین کے لئے زیادہ معاوضے کا مطالبہ کیا تھا ان لوگوں پر دباؤ کے سبب ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔
جس کے بعد جیور کے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ہم کانگریس کے لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ بےگناہ لوگوں کے خلاف مقدمہ واپس لیا جائے اور متاثرہ دیہی علاقوں میں امن قائم کیا جائے۔
وفد میں بنیادی طور پر ریاستی نائب صدر پنکج ملک ، ریاستی جنرل سکریٹری وریندر سنگھ گڈو ، ریاستی سکریٹری ودیت چودھری ، سابق ایم ایل اے بنسی پہاڑیا ، ضلعی صدر منوج چودھری ، سٹی صدر شہاب الدین ، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر، اے آئی سی سی ممبر اجیت دولت ،سابق ضلعی صدر مہیندر ناگر ، کسان کانگریس کے ریاستی صدر یوگیش تالان ، اشوک شرما ، نوین ناگر ، رام بھارو اے شرما، شاہد خان، دھارا سنگھ سمیت کئی ساتھی موجود رہے۔