نوئیڈا: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے نوئیڈا مہا نگر صدر شہاب الدین کی قیادت میں آج ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوئیڈا ودھان سبھا کے تمام کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں کانگریس کے سبھی عہدیداروں میں تقریبا 1100 دیوار گھڑیاں تقسیم کی گئی، ان دیوار گھڑیوں کے ذریعے کانگریس ملک میں تبدیلی لانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔
اس سلسلے میں دنیش آوانا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کانگریس کے کارکنان اب گھر گھر جاکر "وال کلاک' لوگوں میں تقسیم کر کے کانگریس کا ہاتھ مضبوط کرنے کا کام کریں گے۔