اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے شہاب الدین انتہائی سرگرم

شہاب الدین نے اترپردیش پولیس کی جانب سے بے قصور عوام کے خلاف بربریت اور اس پر ریاستی حکومت کی خاموشی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

congress city president shahabuddin
congress city president shahabuddin

By

Published : Dec 30, 2019, 2:38 AM IST

Updated : Dec 30, 2019, 3:52 AM IST


ریاست اترپردیش میں کانگریس پارٹی نے شہاب الدین کو نوئیڈا شہر کی ذمہداری سونپی ہے، ذمہداری آتے ہی شہاب الدین نے کانگریس کارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے محنت، لگن اور کافی مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ ایک سماجی کارکن کے طور پر کافی مقبول تھے لیکن جب سے پارٹی کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ دن و رات پارٹی کے لیے زمین تیار کرنے میں انتہائی سرگرم ہیں۔

congress city president shahabuddin

اس سلسلے میں انہوں نے گوتم بدھ نگر یوتھ کا نگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کے ساتھ امام فاؤنڈیشن نوئیڈا کے صدر مفتی خلیل احمد قاسمی، مرغا مچھلی بیاپار ایسو سی ایشن کے صدر امجد حسین عرف کلو بھائی، محمد تمیم ودیگر کے ساتھ ملاقات کر کے نوئیڈا میں تنظیمی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے اترپردیش پولیس کی جانب سے بے قصور عوام کے خلاف بربریت اور اس پر ریاستی حکومت کی خاموشی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

Last Updated : Dec 30, 2019, 3:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details