ریاست اترپردیش کے نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ ریاستی صدر اجے کمار للو نے ایک پروگرام میں سماجوادی پارٹی کے رہنما کا استقبال کرنے اور اس سے قبل کل پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پرمود شرما کو پارٹی سے بے دخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
نوئیڈا: کانگریس کے سٹی جنرل سیکریٹری پارٹی سے معطل - اترپردیش میں اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریس شدت سے اپنی موجودگی درج کرا رہی ہے
نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے سٹی جنرل سیکریٹری پرمود شرما کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں تمام عہدوں سے بھی آزاد کر دیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین نے دی۔
نوئیڈا میں کانگریس کے سٹی جنرل سیکریٹری پارٹی سے معطل
واضح رہے کہ اترپردیش میں اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریس شدت سے اپنی موجودگی درج کرا رہی ہے، جس کے تحت ہر سطح پر پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ایسے میں پارٹی منفی سرگرمیوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ڈسپلین قائم رکھنے کے لیے بھی یہ کارروائی کی گئی۔