اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کانگریس کا پنچایتی انتخابات میں مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان - ضلع یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر،

پنچایتی انتخابات کے حوالے سے نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت نوئیڈا کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین نے کی۔ اس اجلاس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا کہ کس طرح رائے دہندوں کو پارٹی کی جانب راغب کیا جائے۔

نوئیڈا: کانگریس کا پنچایتی انتخابات میں مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان
نوئیڈا: کانگریس کا پنچایتی انتخابات میں مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان

By

Published : Mar 11, 2021, 11:35 AM IST

اترپردیش میں آئندہ پنچایتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں مختلف پارٹیوں نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں گوتم بدھ نگر انچارج سنیل وشنوئی نے کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنچایتی انتخابات میں کامیابی کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دیں۔

نوئیڈا: کانگریس کا پنچایتی انتخابات میں مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ محنت اور تیاری آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی ہمارے لئے کارآمد ثابت ہوگی۔ سٹی صدر شہاب الدین نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے اترپردیش میں یوگی اور بی جے پی سرکار سے عوام نالاں ہیں۔ عوام کے درمیان اپنی موجودگی درج کرانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ پنچایتی انتخابات میں اپنی دعویداری کو مضبوط کرکے ہم آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی بھی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ اس لیے زمینی سطح پر تمام کارکنان کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

نوئیڈا: کانگریس کا پنچایتی انتخابات میں مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان

میٹنگ میں موجود عہدیداروں میں سابق میٹرو پولیٹن صدر مکیش یادو، اے آئی سی سی دنیش اوانا، اے آئی سی سی راجکمار بھارتی، پی سی سی پرومود شرما، پی سی سی ستیندر شرما، ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی لیاقت چودھری، ریاستی جنرل سکریٹری او بی سی فرے سنگھ نگر، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر دانش سیفی، جاوید خان، فیضان چودھری اور اشرف خان وغیرہ شامل تھے۔

نوئیڈا: کانگریس کا پنچایتی انتخابات میں مضبوطی سے کھڑے ہونے کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details