ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع ضلع ہسپتال میں آج کورونا کی ویکسین لگوائی۔
اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آج میں نے ویکسین لگوائی ہے اس کے لئے میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کے سائنسدانوں کے ذریعہ یہ ویکسین تیار کرائی گئی ہے۔'
وزیر مملکت بلدیو سنگھ اولکھ نے ویکسین لگوانے کے بعد ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق آدھے گھنٹے تک آبزرویشن روم میں آرام کیا اور پھر میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ ویکسن بھارت میں دستیاب ہوئی۔