اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ادیتی سنگھ پر آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی' - پارٹی مخالف سرگرمیوں

اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر دل نارائن دکشت کا کہنا ہے کہ 'ادیتی سنگھ پر آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی'۔

cong mla aditi singh suspend case: up assembly speaker says, action will be taken as per the constitution
'ادیتی سنگھ پر آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی'

By

Published : May 22, 2020, 1:41 PM IST

اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر نارائن دکشت نے کہا کہ 'کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی صورتحال معمول پر آتے ہی آئین کے مطابق کانگریس کے ممبر ایم ایل اے ادیتی سنگھ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا'۔

ویڈیو: 'ادیتی سنگھ پر آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی'
  • 'پارٹی مخالف سرگرمیاں'

ذرائع کے مطابق 32 سالہ سنگھ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر خواتین ونگ کی جنرل سکریٹری کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے ان کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق اسمبلی میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔

کانگریس کی عرضی پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش اسمبلی اسپیکر ہریدے نارائن ڈکشٹ نے کہا ہے کہ 'ان پر آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی'۔

  • آئینی کارروائی:

بھارت کے آئین کے دسویں شیڈول کے مطابق اگر لوک سبھا اور راجیہ سبھا جیسے اداروں میں حاضر نہیں ہوتا ہے یا کوئی ممبر اپنی مرضی سے استعفی دے دیتا ہے تو اس پر کارروائی کی جائے گی

ڈکشٹ نے کہا ہے کہ 'کانگریس لیجسلیچر کے رہنماؤں سے ادیتی سنگھ کے معاملے میں ہمارے پاس ایک پٹیشن آئی۔ اس کے بعد سیشن چلنا شروع ہوا۔ لیکن کورونا وبائی امراض کی وجہ سے اس پر کارروائی ممکن نہیں تھا۔ ایسی صورتحال میں ہم میٹنگ نہیں کرسکتے ہیں'۔

  • دونوں فریق کی گوائی:

انہوں نے کہا ہے کہ 'اس معاملے میں دونوں فریقوں کو بلایا گیا ہے۔ ہر فریق کو اپنا حق بولنے یا اپنا معاملہ پیش کرنے کا حق ہے اور یہ ایک مکمل عمل ہے۔ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد آئین کے اصول کے مطابق کارروائی کی جائے گی'۔

اطلاعات کے مطابق سنگھ کو پہلے ہی بدنظمی پر کارروائی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور سنگھ کے خلاف شکایت اترپردیش اسمبلی اسپیکر کے پاس پہلے ہی زیر التوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details