اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cong Leader Meets Kashmiri Fruit Sellers : کشمیری تاجروں پر حملہ سیاسی اور معاشی دشمنی کا نتیجہ، کانگریس لیڈر - کانگریس کشمیری تاجری کی مدد کرے گی

کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل نے لکھنؤ میں کشمیری تاجروں کو قانونی مدد دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک میں نفرت کا ماحول بنائے جانے کے حوالہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Cong Leader Meets Kashmiri Fruit Sellers in Lucknow

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 3, 2023, 12:48 PM IST

کشمیری تاجرین پر حملہ سیاسی، معاشی دشمنی کا نتیجہ، کانگریس لیڈر

لکھنؤ:ریاست اترپردیش میں دارالحکومت لکھنؤ کے شہید پتھ روڈ کے 1090 چوراہے پر کشمیری تاجروں کے ساتھ چند نامعلوم کار سواروں نے خشک میوہ، زعفران چھین کر گومتی ندی میں پھینک دیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی جس کے بعد پولیس نے تاجروں سے تحریری شکایت لے کر کے معاملے کو درج کر لیا ہے اور کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدسلوکی کرنے والے کار سوار سے نقصان کی بھرپائی کروائی جائے گی اور اس ضمن میں قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ وہیں کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور کشمیری تاجروں سے بات چیت کرکے قانونی چارہ جوئی کی مدد کے لیے یقین دہانی کرائی۔ تاجروں سے ای ٹی وی بھارت نے خاص بات چیت کی ہے اور معاملہ کو جاننے کی کوشش کی ہے۔

فاضل احمد نامی ایک کشمیری تاجر نے بتایا کہ ’’نامعلوم کار سوار نے ہم لوگوں سے سامان (خشک میوہ) چھین کر اسے ندی میں پھینک دیا۔ جس میں تقریبا پچیس ہزار روپے مالیت کا سامان تھا۔ اس دوران وہ گالیاں بھی دے رہا تھا اور بدسلوکی بھی کی۔‘‘ کشمیری تاجرین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پولیس کو معاملے کی نسبت فون کرکے مطلع کیا گیا جنہوں نے موقع پہنچ کر فوری کاروائی کی۔ پولیس نے کار (جس میں سوار ہوکر وہ آئے تھے) کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی کارروائی کرکے نقصانات کی بھرپائی کی جائے گی۔

کانگریس پارٹی کے اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز نواز عالم نے کہا کہ ’’کشمیریوں کے خلاف جو ملک بھر میں ایک نفرت کا ماحول بنایا گیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ اس واقعہ کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ یہ وقت ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔‘‘ عالم نے مزید کہا کہ ’’جموں کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے کامیاب انعقاد اور کانگریس پارٹی کو کشمیریوں کے ذریعے کیا جانے والا پیار اور محبت ناقابل بیان ہے۔ لہذا ان کے ساتھ جب زیادتی ہوتی ہے تو ہمیں افسوس ہوتا ہے اور بی جے پی نے جو ماحول بنایا ہے اس ماحول کا ہی یہ اثر لگتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Misbehavior with Kashmiri Fruit Seller in Lucknow لکھنو میں کشمیری تاجر کے ساتھ بدسلوکی، سامان چھین کر گومتی میں پھینکا

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کشمیری تاجرین کے ساتھ جو تشدد اور بدسلوکی کی گئی ہے اس کی کئی وجہوات ہو سکی ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’ایک تو سیاسی وجہ ہو سکتی ہے دوسرا معاشی وجہ بھی معلوم ہوتی ہے۔ اگر دکاندار، تاجرین - جو خشک میوہ فروخت کرتے ہیں - کا نقصان ہوتا ہے تو ایسے میں نتیجتاً ایسے لوگ حملہ کرواتے ہیں یا تشدد کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نعرہ تو دیتی ہے کہ کشمیر ملک کا جزوِ لاینفک ہے لیکن کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے معاملے کو ہم دیکھ رہے ہیں اگر کارروائی نہیں ہوئی تو انتظامیہ پر بھی دباؤ بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details