ضلع کے حساس علاقے میں پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں بھنگا بازار میں لوگوں نے ڈی جے بجاتے ہوئے جلوس نکالا، نئے راستے پر جلوس لے جانے پر دو فریق کے لوگ آمنے سامنے آگئے، حالات کو دیکھتے ہوئے اتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھایا۔
بھینگا کوتوالی کے علاقے کے تحت بھنگا بازار کا معاملہ ہے۔ جلوس عید میلادالنبی کے موقع پر لوگوں نے ڈی جے کے ساتھ جلوس نکالا۔ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی۔
جلوس عید میلادالنبی کے دوران دو فریق کے لوگ آمنے سامنے جلوس کے دوران تنازع کی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب جلوس کے منتظمین نے جلوس کو راجا پور رانی گوڈارا کی طرف نئے راستے سے لے جانے کی کوشش کی ، جس پر دوسرے فریق کے لوگوں نے احتجاج شروع کردیا۔ اس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سینئر عہدیداروں کو معلومات دی گئیں۔
تنازع کی اطلاع ملنے پر افسر بھنگا حوصلہ پرساد اور ایس ڈی ایم پرویندر کمار بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور دونوں فریق کے لوگوں کو سمجھایا۔ اس کے ساتھ ہی جلوس کا اختتام کر کے عوام سے امن کی اپیل کی۔ انتظامیہ کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے ایک بڑا تشدد ہونے سے بچ گیا۔ اس وقت پولیس افسر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔