اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جرائم پیشہ افراد کی غیر قانونی طریقے سے بنائی گئی جائیداد کو قرق کرنے کی کارروائی جاری ہے، ضلع میں اب تک جرائم پیشہ افراد کی تقریبآ 36 کروڑ کی جائیدادضبط کی گئی ہے. یہ مہم آگے بھی مسلسل جاری رہنے کی امید ہے،پولیس سپریٹینڈنٹ انوراگ وتس نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ نظم و نسق میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف اس قسم کی کارروائی کرتے رہینگے۔Police Warn Anti-Social Elements
پولیس سپریٹینڈنٹ انوراگ وتس نے جرائم پیشہ افراد کی قرقی کی کارروائی سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی منشیات کی اسملنگ کرنے والوں کے خلاف جنوری میں 11 کروڑ کی جائیداد قرق کی گئی تھی. اس کے علاوہ زیدپور تھانہ حلقے کے 3 اور غیر قانونی منشیات کی اسملنگ کرنے سے متعلق ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صبیحہ تھانے حلقے کے رام برن جس گروہ بند طریقے سے غیر قانونی جائیداد بنائی تھی. اس کی اب تک تقریبآ 2 کروڑ کی جائیداد قرق کی گئی ہے،ضلع میں اب تک کی سب سے بڑی کاروائی پراپرٹی ڈیلر سنجئے سنگھلا کے خلاف کی گئی ہے،اب تک ان کی 22 کروڑ کی جائیداد قرق کی جا چکی ہے۔