ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ بھوپا کے کتب پور گاؤں میں گزشتہ روز درجن بھر کوّے کی برڈ فلو سے موت ہوگئی، جس کے بعد علاقے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مظفر نگر کے کتب پور گاؤں میں تقریبا درجن بھر کوے گزشتہ روز مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے مردہ کوے کی سیمپل جاچ کے لیے ائی وی آر بریلی بھیجا تھا، جہاں سے آج موصول ہوئے رپورٹ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس معاملے کے بعد سے ضلع انتظامیہ نے علاقے میں الرٹ جاری کرکے 10 کلو میٹر کے دائرے میں سیرم سیمپلنگ کی شروعات کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس علاقے میں سینیٹائزشن بھی کیا جارہا ہے، اور گوشت کی دکانوں پر 21 دنوں کے لئے پابندی عائد کردی گئی۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر آج سے پابندی عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مظفر نگر کے بھوپا تھانہ کے کتب پور گاؤں کے قبرستان میں تقریبا درجن بھر سے زائد کوے مردہ پائے گئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد انتطامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے علاقے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔