اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: کورونا کے 136 نئے معاملوں کی تصدیق - علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے

علی گڑھ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور آج ایک بار پھر سے کورونا کے 136 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح سے ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 7566 تک پہنچ گئی ہے۔

new cases of corona in aligarh uttar pradesh
علی گڑھ میں کورونا کے 136 نئے معاملوں کی تصدیق

By

Published : Sep 22, 2020, 3:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا کے 136 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے متاثرین کی تعداد 7566 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ضلع میں اب تک 51 اموات اور 1514 ایکٹیو کیسز ہی رہ گئے ہیں۔

علی گڑھ میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نئے کیسز ملنے سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 136 مثبت رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے آئی ہیں۔

علی گڑھ میں اب تک کورونا سے 51 اموات، 6001 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر کو جاچکے ہیں۔ ضلع میں اب صرف 1514 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

معطل ارکان پارلیمان کا دھرنا ختم، سیشن بائیکاٹ کرنے کا اعلان

ضلع علی گڑھ کے لوگوں کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ تقریبا 80 فیصد متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔

علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور صرف ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details