اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں 10 نئے کورونا کیسز کی تصدیق - متاثرین کی تعداد 236 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ علی گڑھ میں آج بھی 10 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

علی گڑھ میں 10 نئے کورونا کیسز کی تصدیق
علی گڑھ میں 10 نئے کورونا کیسز کی تصدیق

By

Published : Jun 10, 2020, 7:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں 10 مزید کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں اب متاثرین کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم اب تک 19 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب علی گڑھ میں آج بھی 10 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

ضلع علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رہائشی ہال ہادی حسن کے ڈاکٹر سمیت دس افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے اس کی تصدیق کی۔ کل متاثرین کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے۔

علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے، اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

علی گڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، بہت ضروری کام پر ہی گھروں سے نکلیں۔

علی گڑھ میں 10 مزید کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جہاں اب متاثرین کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے، تاہم اب تک 19 اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں

ضلع علی گڑھ میں آج شام 5:30 تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے، تاہم ابھی تک اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details