کانپور:ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے پریڈ گراؤنڈ میں جمعیت العلماء ہند کانپور یونٹ کی جانب سے ختم نبوت و تحفظ حدیث کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے مولانا سید محمد طلحہ قاسمی کے علاوہ لکھنؤ سمیت دیگر شہروں سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ The event was organized by Jamiat Ulama
جمعیت علما کے مقامی ذمہ داروں کے مطابق کانپور میں گزشتہ کچھ برسوں سے مرزا غلام احمد قادیانی کے پیرو کار، ڈاکٹر پرویز احمد جس کو ماننے والے پرویزی کہلاتے ہیں، شکیل بن حنیف جس کے ماننے والے شکیلی گروپ کے نام سے مشہور ہیں، ان کے ماننے والے لوگ مسلمانوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ حدیث کے منکر ہیں، کچھ حدیث شریف میں تحریف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان مسائل سے عام مسلمانوں کو بچانے اور صحیح راہ دکھانے کے لئے تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس جمعیت علمائے ہند نے کانپور میں کی۔