میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع پروگریسیو ہیومن ڈویلپمنٹ سوسائٹی اور پیس اینڈ سوشل جسٹس کی جانب سے مشترکہ طور پر سماجی اور معاشی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کے عنوان پر سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیمنار میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر و سائنٹسٹ منسٹری آف ارتھ سائنسز حکومت ہند ڈاکٹر ایس اے ایس نقوی نے کہا کہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ کے کیریئر کے تعلق سےصحیح انفارمیشن بھی دی جانی چاہیے۔ سینئر لیول پر جو طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کو الگ سے کوچنگ گائیڈنس دی جانی چاہیے تاکہ طلباء کو یہ پتہ چل سکے کہ کیریر کے لئے وقت پر صحیح معلومات کا ہونا کتنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ طلباء کو یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ جوب کہاں نکل رہیں ہیں۔اس کی تیاری کس طرح کی جائے۔ طلباء کو ریاستی اور مرکزی اسکیموں کی بھی جانکاری ہونی چاہیے. گورنمنٹ جو اقدامات کر رہی ہیں ان سے مستفیذ ہوں۔ ذی شعور افراد کو چاہیے کہ سماج میں پھیلی برائیوں کو دور کرنا چاہئے۔ کس طرح اپنی ذمہ داری بڑھائی جا سکتی ہے۔