ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں تباہ حال صنعت اور معیشت کو راستے پر لانے کے لئے لیے ریاست کے لیبر ویلفیئر کونسل کے صدر اور وزیر مملکت سنیل بھرالہ نے سیکٹر 6 میں صنعتکاروں، کاروباریوں اور اور لیبر تنظیموں اور ٹریڈ یونینوں کے وفود کے درمیان پہلی لیبر اینڈ انٹرپرینیور کانفرنس منعقد کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور کاروباری افراد کی پریشانیوں کے خاتمے کے لئے ہر مہینے ایک کانفرنس ہوگی، اس سے نہ صرف باہمی اختلافات ختم ہوں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے جیوتیبا پھولے کنیادان، ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ٹیکنیکل ایجوکیشن، گنیش شنکر ودیارتی مادھوی اسکیم چلا رہی ہے اور حال ہی میں تین اسکیمیں بالترتیب سوامی ویویکانند تاریخی سیاحتی مقامات کی اسکیم، مہادویوی ورما کتاب خریداری معاشی تعاون اسکیم اور چیتن چوہان اسپورٹس پروموشن اسکیم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔