اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: محکمہ صحت نے صحافیوں کےلیے ورکشاپ منعقد کیا - سماجی فاصلہ

کووڈ-19 سمیت تمام بیماریوں کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے مقصد سے اترپردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کو محکمہ صحت کی جانب سے میڈیا ملازمین کے لیے خاص ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

بارہ بنکی: محکمہ صحت نے صحافیوں کےلیے ورکشاپ منعقد کیا
بارہ بنکی: محکمہ صحت نے صحافیوں کےلیے ورکشاپ منعقد کیا

By

Published : Aug 11, 2021, 8:51 PM IST

ورکشاپ میں صحافیوں کو بیماریوں سے تحفظ، احتیاط کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی گئی۔ ساتھ ہی تمام اعداد و شمار سے بھی رو بہ رو کرایا گیا۔

بارہ بنکی: محکمہ صحت نے صحافیوں کےلیے ورکشاپ منعقد کیا

ورکشاپ کا اہم موضوع کووڈ-19 اور ممکنہ تیسری لہر تھا۔ اس موقع پرصحافیوں کو بتایا گیا کہ کووڈ-19 سے کیسے محفوظ رہنا ہے اور ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر کیا کیا تیاریاں کرنی ہیں۔تاہم ابھی تیسری لہر نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: ویکسین کے دوسرے ڈوز کے لیے سنیچر کا دن مختص

ورکشاپ میں اس موسم کے بارے میں بھی خاص ہدایات دی گئیں۔ ورکشاپ میں ٹریننگ دے رہے ایڈشنل سی ایم او ڈی این ترپاٹھی نے بتایا کہ محکمہ صحت عوام کی صحت کو درست کرنے کے لئے جو کام کرتا ہے۔ وہ تمام کام سامنے نہیں آ پاتے اس لیے یہ خاص میڈیا ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے، تاکہ صحافی اسے اپنے ذرائع ابلاغ میں جگہ دیں اور عوام کو بیدار کیا جا سکے۔

انھوں نے مزید کہا اگرچہ لوگ ٹیکہ لےچکےہوں مگر ابھی کووڈ-19 کے پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے۔ سماجی فاصلہ اور ماسک کے ساتھ ہاتھ دھونے کی عادت کو برقرار رکھنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details