اردو

urdu

By

Published : Nov 12, 2019, 10:35 AM IST

ETV Bharat / state

بریلی: صابر پاک کے 751ویں عرس کا انعقاد

اترپردیش کے شہر بریلی کی تاریخی نو محلہ مسجد میں حضرت مخدوم علاؤ الدین صابر پاک کے 751ویں عرس کے موقعے پر قل کی رسم ادا کی گئ۔ اس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔

صابر پاک کے 751ویں عرس کا انعقاد

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں روڑکی واقع کلیر شریف میں ہر برس حضرت مخدوم علاؤ الدین صابر کلیری کے عرس میں قل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں شہر بریلی کی تاریخی نو محلہ مسجد میں بھی حضرت صابرِ پاک کے 751ویں عرس کے قل کی رسم ادا کی گئ۔ اس میں تمام عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک میں امن و امان قائم رہنے کی دعا کی۔

صابر پاک کے 751ویں عرس کا انعقاد

اس موقع پر شہر کے تمام مرد و خواتین عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ملک میں امن و امان کے علاوہ تمام مسلمانوں کی عزّت و آبرو کی حفاظت کے لیے بھی دعا کی گئ۔ ملک میں عوام کی خوشحالی، ترقی، کامیابی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہنے کے لیے بھی دعا کی گئ۔

بریلی کو اسمارٹ سٹی بنانے کی قواعد شروع

بریلی میں نو محلہ مسجد واقع درگاہ ناصر میاں میں صبح 11 بجے صابر پاک کے قل کی رسم ادائگی کا آغاز فاتحہ خوانی سے کیا گیا اور ملک و شہر کے تمام علماء نے رسم ادائگی میں شرکت کی۔

غور طلب ہے کہ جو عقیدت مند کسی وجہ سے اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے روڑکی میں واقع کلیر شریف میں شرکت نہیں کر پاتے ہیں تو اُن کے لیے شہر بریلی کی تاریخی نومحلہ مسجد کے احاطے میں حضرت مخدوم علاؤالدین صابر کلیری کے قل کی رسم ادائگی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ایسے تمام لوگ شرکت کرتے ہیں۔

اس موقع پر 'بریلی حج سروِس کمیٹی' کے بانی پمّی خان وارثی نے کہا کہ ہم سب کو صابری مشن پر عمل کرنا چاہئے۔ حضرت صابر پاک کا مشن غریب، مجبور و لاچار لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ حضرت مخدوم علاؤالدین صابر کلیری صابر ہیں، لہذا آپ عالم اسلام کے لیے صبر کی ایک نایاب مثال ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details