علی گڑھ؛ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ میں تعینات صغیر احمد کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے اچانک دنیا سے رخصت ہونے پر شعبہ عامہ میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور دیگر طلبہ نے مرحوم کے تئیں گہری یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی AMU employee Saghir Ahmed dies۔
صدر شعبہ پروفیسر پیتاباس پردھان نے تعزیتی پیش کرتے ہوئے صغیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو شعبہ کا بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے ان کے اہل خاندان، احباب اور رفقائے کار کو جو صدمہ پہنچا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کے تمام لوگ اس دکھ کی گھڑی میں صغیر احمد کے اہل خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پروفیسر شفیع قدوائی Prof. Shafi Qadwai نے اپنے خطاب میں کہا کہ صغیر احمد نے تقریبا 20 سال شعبہ میں خدمات انجام دیں ہے اور اس دوران انہوں نے محنت اور ایمانداری کے ساتھ شعبہ کے دفتری امور کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔ شعبہ کے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز ان سے بے حد مانوس تھے اور وہ بڑھ چڑھ کر شعبہ کے کاموں میں دلچسپی لیتے تھے۔ ان کا انتقال ان کے خاندان اور شعبہ کے لیے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔