اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت، وکلاء میں ناراضگی

میرٹھ میں وکلاء نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے لو جہاد والے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا بیان ملک کے ماحول کو خراب کر سکتا ہے اور وزیر اعلیٰ کو اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ وہ اعلی عہدے پر فائز ہیں۔

condemnation of yogi adityanath's statement, anger among lawyers in meerut uttar pradesh
یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت، وکلاء میں ناراضگی

By

Published : Nov 2, 2020, 9:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لو جہاد کے بیان کو لیکر میرٹھ کے وکلاء میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت، وکلاء میں ناراضگی

وکلاء کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی لڑکیوں کی حفاظت کے نام پر ملک کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ بہار انتخابات اور اترپردیش کے ضمنی انتخابات کو سامنے رکھ کر دیا گیا ان کا یہ بیان ووٹ حاصل کرنے کا ایک سستا طریقہ ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت، وکلاء میں ناراضگی

وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کا یہ بیان ملک کا امن و امان خراب کرسکتا ہے۔

وکلاء کا ماننا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے وہ عوام کو بنیادی موضوعات سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں ملازمت اور روزگار کے مواقع تلاش کیے جائیں، نہ کہ اس طرح کی بیان بازی کی جائے۔

ایڈوکیٹ منیش تیاگی، صدر، انجمن جمہوریت پسند مصنفین

یہ بھی پڑھیں: معروف ادیب و مصنف مولانا اسیر ادروی کی طبیعت ناساز

بتا دیں کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ روز ایک انتخابی اجلاس میں کہا کہ ان کی حکومت لو جہاد کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی۔

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر لوگ بہنوں اور بیٹیوں کے وقار سے کھیلتے ہیں اور اگر ایسے لوگ باز نہیں آئے تو ان کا رام نام ستیہ ہے، کی یاترا نکلنے والی ہے، یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بات مشرقی یوپی کے جون پور میں منعقدہ ایک ریلی میں کہی تھی۔

ایڈوکیٹ عبدالجبار، صدر، آل انڈیا وکلاء یونین، میرٹھ

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خفیہ طریقے سے، نام چھپا کر بہنوں اور بیٹیوں کے احترام کے ساتھ کھیلتے ہیں ایسے لوگوں کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگر یہ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو رام نام ستیہ ہے، کی یاترا نکلنے والی ہے۔

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریلی میں لو جہاد کے خلاف ہندوؤں کی آخری رسومات کے دوران استعمال ہونے والے نعروں کا استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details