اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوامی نرسنگھانند کے اشعال انگیز بیان کی مذمت

سہارنپور میں گزشتہ روز اکھل بھارتیہ سنت پرمپرا کے صدر سوامی نرسنگھانند نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے جامعہ فاطمہ زہرہ کے مہتمم مولانا لطف الرحمان صادق نے کہا کہ سماج کو باٹنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہئے۔

Condemnation of Swami Narsinghanand's provocative statement
سوامی نرسنگھانند کے اشعال انگیز بیان کی مذمت

By

Published : Sep 18, 2020, 4:38 PM IST

اکھل بھارتیہ سنت پرمپرا کے صدر سوامی نرسنگھانند نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں ہندوؤں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے گھروں میں ہتھیار رکھنے کی ترغیب دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی کے پاس ہتھیار نہیں ہے تو اسے ہندو نہیں مانا جائے۔ انہوں پیش قیاسی بھی کی کہ روزبروز مسلم آبادی میں اضافہ کے چلتے 2029 تک بھارت کا وزیراعظم مسلمان ہوگا۔

سوامی نرسنگھانند کے اشعال انگیز بیان کی مذمت

سوامی نرسنگھانند کے متنازعہ بیان پر مولانا لطف الرحمان صادق قاسمی نے کہاکہ ملک میں فرقہ پرستی کا زہر گھولنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہئے کیونکہ ایسے بیانات سے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے سوامی کو چینی سرحد پر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر ہتھیار رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مولانا نے کہا کہ ایسے لوگ ملک فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details