نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے سے عالم انسانیت دھنگ رہ گئی ہے۔ چاروں طرف اور ہر طبقے کی جانب سے اس کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں قرآن خوانی تو کہیں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ان شہدا کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کے جذبات امڈ رہے ہیں۔
آج رامپور کے الگ الگ مقامات پر مختلف پروگرامز کا اہتمام کرکے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کے ساتھ ساتھ شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایک سماجی تنظیم ہم ایکتا منچ کی جانب سے رامپور کی گاندھی سمادھی پر جمع ہوکر کارکنان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر منچ کے صدر مسرور میاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دہشت گردی ایک ناسور بن چکا ہے جسے جڑ سے ختم کرنا بےحد ضروری ہے'۔
وہیں انہوں نے حکومت ہند سے بھارتیوں کو محفوظ وطن واپس لانے کا مطالبہ بھی کیا۔