اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر طلبا و مدرسین میں تشویش - اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحان کے لیے فارم داخل کرنے کا آغاز 11 جنوری سے ہوا تھا تاہم رجسٹریشن کےلیے آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

Concern among students and teachers regarding UP Madrasa Board exams
یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر طلبا و مدرسین میں تشویش

By

Published : Jan 19, 2021, 7:21 PM IST

اترپردیش مدرسہ منتظمین کے علاوہ بورڈ کے ذمہ داران اور طلبا کا ماننا ہے کہ اس سال امتحانات کا انعقاد ایک بڑا چیلنج ہے۔ یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بورڈ سے ملحق مدارس میں امتحان فارم کے رجسٹریشن کا سلسلہ تو شروع ہو چکا ہے لیکن اب تک فارم داخل کرنے والے طلبا کی تعداد گذشتہ برس کے مقابل اس سال کافی کم ہے۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر طلبا و مدرسین میں تشویش

مدرسین اور منتظمین کا کہنا ہے کہ مدارس کے طلباء اس سال امتحانات میں شامل ہونے کے لیے ذہنی اور تعلیمی اعتبار سے مکمّل طور پر تیار نہیں ہیں، ایسے میں سالانہ امتحانات کا عمل محض رسم کی ادائیگی ہی ہوگا۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر طلبا و مدرسین میں تشویش

وہیں مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران کا بھی ماننا ہے کہ اس سال امتحانات منعقد کرنا بورڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جبکہ ابھی تک یہ طے نہیں ہوپایا کہ امتحان آن لائن ہوں گے یا آف لائن ہوں گے۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے تعلق سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

ماہرین کے مطابق باضابطہ طور پر نصاب تکمیل کے بغیر طالب علموں پر امتحانات کا بوجھ آئندہ سال کے تعلیمی نظام کو بھی متاثر کرسکتا ہے جو طلبا کےلیے ٹھیک نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details