اردو

urdu

ETV Bharat / state

رسم قل کی ادائیگی - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں عرف تاج الشریعہ کے پہلے قل کی رسم کی ادائیگی متُھرا پور میں واقع مدرسہ جامعۃ الرضا میں اختتام پذیر ہوئ.

تاج الشریعہ کے پہلے قل کی رسم کی ادائیگی

By

Published : Jul 11, 2019, 4:21 AM IST

اس تقریب میں علماء اور مقررین نے اپنے خطاب سے زائرین اور عقیدت مندوں کو فیض یاب کیا اور مُلک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی ۔
عصراورمغرب کی نماز کے درمیان قل کی رسم ادا کی گئ. اس موقع پر علما اور معززین نے خطاب کرتے ہوئے مُلک میں خوشحالی اور ملت کے لیے دعائیں کیں۔

بریلی میں اس بات کی قیاس ارآئی کی جا رہی تھی کہ اسلامیہ انٹر کالج کے میدان پر تاج الشریعہ کے دو روزہ عرس کی منظوری ضلع انتظامیہ نے منسوخ کر دی ہے، تاہم شہزادہ اسجد رضا خاں کے اعلان کے بعد متُھرا پور میں تمام تیاریاں مکمل کی گئیں اور اس تقریب میں علما اورمعززین نے اپنے اپنے خطاب سے زائرین اور عقیدت مندوں کو فیض یاب کیا۔

تاج الشریعہ کے پہلے قل کی رسم کی ادائیگی

شہر کے سٹی ریلوے اسٹیشن سے لیکر سی بی گنج علاقے تک سڑکوں پر جام لگ گیا تھا. دراصل پہلا دو روزہ عرس ہونے کی وجہ سے یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ زائرین کتنی تعداد میں عرس گاہ تک آسکتے ہیں.


اس موقع پرضلع انتظامیہ اور پولس اہلکاروں کی کمی دیکھی گئی، لیکن محدود وسائل کے ساتھ قل کی رسم اپنے طے وقت پر اطمینان و سکون سے ادا کی گئی۔

لاکھوں کی تعداد میں مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں نے اس میں شرکت کی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details