اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن - فی الحال 103 مثبت کیسز

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش ںظر ضلع انتظامیہ نے ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مظفر نگر میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن
مظفر نگر میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن

By

Published : Jun 21, 2020, 6:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

ضلع کی سڑکوں پر مکمل خاموشی دیکھی جا رہی ہے۔ سڑکیں ویران ہیں، گلیاں سنسان ہیں۔ مظفر نگر کے لوگ اس لاک ڈاؤن میں بھرپور تعاؤن کر رہے ہیں۔

کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر، ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے نے ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا تھا۔ اسی احکامات کی وجہ سے مظفر نگر، دوسرے اتوار کو آج مکمل لاک ڈاؤن میں ہے۔

مظفر نگر میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن

ضلع کے ہر چوراہے پر پولیس بڑی تعداد میں تعینات ہے۔ سڑکوں پر ضروری کام کے لیے کچھ ہی لوگ دیکھے جارہے ہیں، بازار مکمل طور پر بند ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مظفر نگر میں فی الحال 103 مثبت کیسز ہیں، جن کا علاج مظفر نگر کے بیگراج پور میڈیکل کالج میں کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ 120سے زائد افراد کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا یہ فیصلہ مظفر نگر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details