امروہہ:اتریردپیش کے امروہہ سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محبوب علی کے دو بیٹوں اور بہو کے خلاف ایک شخص نے ضلع مجسٹریٹ سے دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے۔ رکن اسمبلی کے خاندان والوں پر لوٹ مار کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ امروہہ میونسپلٹی کے سرائے کے باشندہ شاہنواز نام کے ایک شخص نے گذشتہ ماہ نومبر میں ضلع مجسٹریٹ بی کے ترپاٹی کو رکن اسمبلی اور ایس پی حکومت میں کابینہ وزیر محبوب علی کے خاندان والوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ Complaint Lodge Against Amroha SP MLA Mehboob Ali"s Son And Daughter In Law
شکایت کنندہ شاہنواز نے الزام لگایا کہ 3 دسمبر کی شام کو وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب سابق رکن اسمبلی پرویز علی، ان کے بھائی شاہنواز علی، ان کے حامی فرمان علی ساکن اقرار نگر اور محلہ لکڑا کے رہنے والے لئیق ملک اس کے گھر میں داخل ہوئے۔ چاروں نے اسلحہ کی نوک پر اس کا اغوا کر لیا اور اپنی کوٹھی میں یرغمال بنا کر رکھا گیا۔ اس دوران ملزم نے کئی کاغذات اور تصاویر پر ان کے دستخط لیے اور موبائل سے ان کی تصاویر بھی لیں۔