ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں حقیقت نگر کے ایک باشندہ نے بی جے پی رکن اسمبلی دیویندر نم کے خلاف شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ رکن اسمبلی نے اس کے پلاٹ پر قبضہ کیا ہے۔ دراصل حقیقت نگر کے باشندہ ستیش کمار نے وزیراعلیٰ پورٹل پر بی جے پی کے رکن اسمبلی دیویندر کے خلاف وزیراعلیٰ یوگی کو ایک شکایتی خط بھیجا ہے۔
حقیقت نگر کے زہائشی ستیش کمار نے رکن اسمبلی پر الزام لگایا ہے کہ اس کا دہلی روڈ پر ایک پلاٹ ہے، جس پر بی جے پی رہنما نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اس کا کیس ریونیو کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔
وہیں اس سلسلہ میں بی جے پی رہنما دیویندر نم نے کہا کہ ستیش کمار کی جانب سے ان کے خلاف کافی عرصے سے جھوٹی شکایات کی جارہی ہیں جب کہ کیس 35 سال پرانا ہے اور ہمارے پاس پلاٹ کے تمام دستاویز موجود ہیں اور فیصلہ بار بار ہمارے حق میں آیا ہے۔