اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی کے محکمہ صحت کے سینیئر افسر پرغیرقانونی وصولی کا الزام

الزام یہ ہے کہ اے سی ایم او ڈاکٹر اشوک کمار نے خود کو سی ایم او بتاتے ہوئے ایک میڈکل پریکٹشنر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی۔ اور اس سے ناجائز طور پر رقم وصول کرلی۔

بریلی کے محکمہ صحت پرغیرقانونی وصولی کا الزام

By

Published : Nov 19, 2019, 8:37 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں محکمہ صحت میں بدعنوانی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بریلی کے اے سی ایم او (ایکٹنگ چیف میڈیکل آفیسر) ڈاکٹر اشوک کمار کے اوپر ایک غیر قانونی پریکٹشنر سے پچپن ہزار روہپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

ان پر یہ الزام ہے کہ اُنہوں نے دیہی حلقہ میر گنج تحصیل میں بابو رام کے کلینک پر چھاپہ مارا تھا۔ حالانکہ بابو رام غیر قانونی پریکٹشنر ہونے کی وجہ سے کوئی کاغذات نہیں دکھا سکے۔

بریلی کے محکمہ صحت پرغیرقانونی وصولی کا الزام

ڈاکٹر اشوک کمار نے بابو رام کو قانونی کارروائی سے بچانے کے عوض ساٹھ ہزار روپیے کا مطالبہ کیا۔

بابو رام نے سود پر پیسے لیکر دوسرے دن ڈاکٹر اشوک کمار کے ڈرائیور کو پچپن ہزار روپیے دیے۔

بابو رام کو اے سی ایم او ڈاکٹر اشوک کمار کے جانے کے بعد یہ معلومات ہوئی کہ چھاپہ مارنے والے سی ایم او نہیں، بلکہ کوئی اور ہیں اور اُنہیں چھاپہ مارنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اس لیے وہ غیر قانونی وصولی کی شکایت کرنے سی ایم او دفتر آئے تو اُنھوں نے اس شخص کو پہچان لیا، جس نے ان سے پیسے وصول کئے تھے۔

محکمہ صحت پر جب یہ الزام لگایا تو سی ایم او(چیف میڈیکل آفیسر) ڈاکٹر وینیت کمار شکلا نے اس پورے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details