بہرائچ میں سماج وادی پارٹی کے یواجن سبھا کے ضلعی صدر، بہرائچ کے کوتوالی شہر میں پرشانت سنگھ نامی ایک شخص کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے لیے وکلاء کی ایک ٹیم کے ساتھ پہنچے۔
اکھلیش یادو پر نازیبا تبصرہ، شکایت درج - اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے تعلق سے نازیبا کلمات کا استعمال کرنے پر پارٹی کے کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا۔
اکھلیش کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے والے کے خلاف شکایت درج
ضلعی صدر نے بتایا کہ 'سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے تعلق سے پرشانت سنگھ نامی شخص نے فیس بک پر نازیبا کلمات استعمال کیے جس کے سبب سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں کافی ناراضگی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ اس شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جس کے لیے آج ہم اپنے وکلاء کی ٹیم کے ساتھ کوتوالی شہر میں شکایت درج کرائے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ حکومت ایسے شخص کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔'
Last Updated : Mar 1, 2020, 7:10 PM IST