اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدارس کے طلبا و طالبات کی ابتدا سے ہی مسابقتی ذہن سازی ضروری - Competitive Mindset from the Beginning of Seminary Students

مدارس کے طلبا و طالبات کو عام طور پر روایتی طرز تعلیم کے تحت تربیت دی جاتی ہے لیکن ابتدائی درجات میں عربی مدارس میں بچوں کو داخل کرنا محض وقت گزاری تصور کیا جاتا ہے جبکہ اب مدارس کا طرز تعلی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے اور وہاں بھی بچوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیا کیا جا رہا ہے۔

مدارس کے طلبا و طالبات کی ابتدا سے ہی مسابقتی ذہن سازی ضروری
مدارس کے طلبا و طالبات کی ابتدا سے ہی مسابقتی ذہن سازی ضروری

By

Published : Nov 30, 2019, 6:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں واقع مدرسہ عربیہ خیرالمدارس میں ابتدائی تعلیم کے دوران ہی طلبا کی مقابلہ جاتی امتحانات کے بارے میں تیاری ذہن سازی کی جا رہی ہے تا کہ مستقبل میں انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نا ہو۔

موجودہ دور کے مطابق ابتدائی درجات سے طلبا و طالبات کو مستقبل کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور ابتدا سے ہی انہیں معیاری امتحانات کے پیٹرن کے بارے معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔

مدارس کے طلبا و طالبات کی ابتدا سے ہی مسابقتی ذہن سازی ضروری

مدارس کے ذمہ داروں کے مطابق اس کا مقصد بچوں میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ذہن سازی کرنا ہے۔

مدارس میں اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مدارس کے طلبا و طالبات عصری تعلیمی میدان میں بھی کامیابی کا پرچم لہرائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details