اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kanpur Bus Accident: بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کا اعلان

ضلع مجسٹریٹ کانپور نے بتایا کہ 'گزشتہ روز بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔' District Magistrate Kanpur on Bus Accident

Kanpur Bus Accident
Kanpur Bus Accident

By

Published : Feb 1, 2022, 12:01 PM IST

کانپور ضلع مجسٹریٹ نے اتوار کے روز پیش آئے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ Compensation to killed in Kanpur bus accident

اتر پردیش کے ضلع کانپور میں اتوار کی رات ایک بے قابو الیکٹرک بس نے کئی لوگوں کو روند دیا جس کے نتییجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ Bus Accident in Kanpur

بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کا اعلان

زخمیوں کو نجی اور سرکاری ہسپتالز میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا کہ بس کانپور کے گھنٹہ گھر سے ٹاٹ میل کی طرف جا رہی تھی۔

اس حادثے میں میں کئی موٹر سائیکل اور فورویلر گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت پوچھی اور انہیں سرکاری خرچ پر اچھا اور مکمل علاج کرانے کا یقین دلایا۔'

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ 'بس حادثے میں ہلاک ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، شدید زخمیوں کو ایک لاکھ اور معمولی زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں:Bus Accident in Kanpur: بے قابو بس نے راہگیروں کو روند ڈالا، چھ ہلاک

وہیں بس ڈرائیور سنگیت یادو جو ضلع کانپور دیہات کے گجنیر تحصیل کا رہنے والا ہے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے، زخمیوں کی طرف سے دی گئی تحریر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ Kanpur police arrested the bus driver

ABOUT THE AUTHOR

...view details