نوئیڈا سیکٹر 58 پولیس اسٹیشن کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے قرض دینے والی کمپنی کے نام پر جعلی کال کر کے لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے دہلی کے ایک کال سنٹر پر چھاپہ مار کر نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد کیا ہے۔
نوئیڈا: فائنانس کمپنی کے نام پر جعلسازی اور کال سینٹر چلانے والے گرفتار
پولیس نے موقع سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ راہینو فنانس پرائیوٹ لمیٹڈ کے نام سے ایک کمپنی ہے جو آر بی آئی کے ذریعہ منظور شدہ قرضوں کی ادائیگی اور وصولی کا کام کرتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دیپک نام کے شخص نے پولیس اسٹیشن سیکٹر-58 میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی کمپنی کے نام پر کچھ افراد جعلی قرض دینے کے نام پر صارفین کو دھوکہ دے رہے ہیں اور صارفین ان کے خلاف شکایات درج کرا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کی کمپنی کی شبیہہ خراب ہوتی جارہی ہے۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے 40 فٹ روڈ اتم نگر دہلی کے کال سینٹر پر چھاپہ مارا اور موقع سے کال سینٹر میں کام کرنے والے راہول اور گڈو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد کیا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ "کال سینٹر مالکان پردیپ، سونو اور سورج کے فراہم کردہ ڈیٹا سے ہم فنانس کمپنی کی جانب سے صارفین کو فون کرتے ہیں اور ان سے قرض کے پیسہ سونو، پردیپ اور سورج کے اکاؤنٹ نمبر یا پی ٹی ایم اور گوگل پے لنک پر منگوا لیتے تھے۔
مزید پڑھیں:
اس کے بعد سونو ، پردیپ اور سورج ہمیں ملنے والی رقم کا 25 فیصد دیتے تھے۔ باقی خود اپنے پاس رکھتے تھے۔ ہم یہ کام پچھلے 7 ماہ سے کررہے تھے۔ راہل نے بتایا کہ وہ بی سی اے دوسرے سال چندی گڑھ یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور اگروگرام میں اس کی سونو سے ملاقات ہوئی تھی، وہ دونوں ایس بی آئی میں ریکوری کا کام کرتے تھے۔ پولس باقی کو تلاش کر رہی ہے۔