اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: فرقہ وارانہ تصادم

ریاست اتر پردیش کے چھاؤنی تھانہ کے اموڑھا گاؤں کے قریب مورتی وسرجن کے دوران جھوٹی افواہ کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا۔

فرقہ وارانہ تصادم

By

Published : Oct 8, 2019, 10:21 PM IST

Updated : Oct 8, 2019, 10:39 PM IST

اتر پردیش کے اموڑھا گاؤں کے قریب اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب کسی نے مورتی وسرجن کے دوران مورتی پر گوشت کا ٹکڑا پھینکنے کی جھوٹی افواہ پھیلا دی۔

تفصیلات کے مطابق افواہ پھیلتے ہی لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور یہ غصہ فرقہ وارانہ صورت اختیار کر گیا۔

فرقہ وارانہ تصادم، ویڈیو

اس دوران شر پسند عناصر نے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جبکہ وسرجن کی جانب جانے والی رام جانكی روڈ پر گوشت کے ٹکڑے بھی ملے تھے جس سے کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے۔

یہ واقعہ اتر پر دیش کے چھاؤنی تھانہ علاقہ کے اموڑھا گاؤں کے قریب پیش آیا۔

اس کی اطلاع ملتے ہی مقمی ایس پی پولیس کی بھاری جمیعت کے ساتھ موقع پر پہنچے اور محاذ سنبھالا، فی الحال حالات قابو میں ہیں، جبکہ پولیس شر پسند عناصر کی تلاش کر رہی ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2019, 10:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details