ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں روہانہ میں گزشتہ شب دو فریقوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کوعلاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔اس وقت گاؤں میں پولیس کی ایک بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
دراصل معاملہ نگر کوتوالی کے علاقہ گاؤں روہانہ کلا گاؤں کا ہے جہاں میلے میں دو نوجوانوں کے درمیان معمولی بات پر تنازع ہوا تھا لیکن بعد میں یہ تنازع طول پکڑتا چلا گیا اور دونوں فریق آمنے سامنے ہوگئے۔
دونوں طرف سے شدید پتھراؤ کیا گیا اور فائرنگ کے متعدد راؤنڈ کیے گئے جس کے سبب اس تنازع میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔