ریاست اترپردیش کے کمشنر آلوک سنگھ نے آج اچانک نوئیڈا کے سیکٹر 8 ، سیکٹر 5 اور سیکٹر 37 کا دورہ کیا اور وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے پولیس افسران کو لاک ڈاؤن کی سختی سے عمل کرانے کی ضروری ہدایات دیں اور ساتھ ہی سرحدی علاقوں میں آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کا جائزہ بھی لیا۔
انہوں نے اس دوران ڈرون کے ذریعے اس علاقے کی نگرانی کا مشاہدہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ہاٹ اسپاٹ ایریا میں سیکیورٹی کٹ ، فیس شیلڈ ، ماسک اور سینیٹائزر وغیرہ استعمال کرنے کی ہدایت دی تاکہ لاک ڈاؤن کی عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے سیکٹر 37 کے بوٹینیکل گارڈن کے قریب واقع مقام کا بھی معائنہ کیا جہاں سے تارکین وطن مزدوروں کو بس کے ذریعے دادری اور دنکور ریلوے اسٹیشن تک پہنچایا جانا ہے۔
کمشنر آلوک سنگھ کا اچانک مختلف سیکٹروں کا دورہ - dehli news
کمشنر آلوک سنگھ نے آج اچانک نوئیڈا کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے پولیس افسران کو لاک ڈاؤن کی سختی سے عمل کرانے کی ضروری ہدایات دیں۔
کمشنر آلوک سنگھ کا اچانک مختلف سیکٹروں کا دورہ
اس موقع پر سیکیورٹی کے ضروری انتظامات ، بیرکیڈنگ ، میڈیکل اسکریننگ ، سماجی دوری ، ماسک اور سینیٹائزر وغیرہ کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں کے عہدیداروں سے ہم آہنگی پیدا کریں اور ایکشن پلان تیار کریں اور اسی کے مطابق ضروری کارروائی کریں۔