اردو

urdu

ETV Bharat / state

Laxmi Singh New CP of Noida Police کمشنر آلوک سنگھ کا لکھنؤ تبادلہ، لکشمی سنگھ ضلع گوتم بدھ نگر کی نئی کمشنر - کمشنر الوک سنگھ کا لکھنؤ تبادلہ

7 جنوری 2020 کو اتر پردیش میں حکومت کے ذریعے کمشنری نظام کے نفاذ کے بعد آلوک سنگھ کو کمشنر بنا کر لکھنؤ بھیج دیا گیا۔ اب لکشمی سنگھ کو کمشنر کے طور پر قیادت سونپی گئی ہے۔ وہ اس ضلع کی پہلی کمشنر ہیں۔ سنگھ تقریباً 3 سال تک ضلع کے کمشنر کے عہدے پر رہے، اپنے دور میں انہوں نے پولیس کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے آلوک سنگھ 1995 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ Alok Singh transferred to Lucknow

نئی کمشنر
نئی کمشنر

By

Published : Nov 29, 2022, 1:39 PM IST

ریاست اترپردیس کے گوتم بدھ نگر ضلع نوئیڈا کے پولس کمشنر آلوک سنگھ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، اب انہیں اے ڈی جی کے طور پر لکھنؤ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آفس بھیج دیا گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر ضلع کی کمان اب لکشمی سنگھ کو کمشنر کے طور پر سونپی گئی ہے۔ لکشمی سنگھ کو لکھنؤ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔لکشمی سنگھ کا شمار ریاست کے تیز طرار افسران میں ہوتا ہے، وہ سال 2000 بیچ کی آئی پی ایس افسر ہیں۔ Alok Singh transferred to Lucknow

7 جنوری 2020 کو اتر پردیش میں حکومت کے ذریعے کمشنری نظام کے نفاذ کے بعد آلوک سنگھ کو کمشنر بنا کر گوتم بدھ نگر بھیج دیا گیا۔ وہ اس ضلع کے پہلے کمشنر ہیں۔ وہ تقریباً 3 سال تک ضلع کے کمشنر کے عہدے پر رہے، اپنے دور میں انہوں نے پولیس کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے آلوک سنگھ 1995 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details